Фотография
click to show
click to show
👈 عملِ صوباض اور نقشِ حیدری کے وقت طبیعت کا بوجھل ہونا فایدہ مند ہوتا ہے کیونکہ جسم کی طاقت بوجھ برداشت نہیں کرسکتی
👈 عملِ کیفی اور دائرہ المعارف کے بعد طبیعت خراب بخار نارمل بات ہے کیونکہ روح و جسم پر اثرات متاثر ہوتے ہیں اور ایک بار جو شامل ہوگیا اسے کم سے کم دس سال تک دوبارہ یہ ہلا بھی نہیں سکتے اس لیے جگہ کم ہوتی ہے
👈 دائرہ تجاریہ کے بعد جیب میں آمدن کا بڑھنا یہ دستِ غیب کا سماں ہوتا ہے اس لیے کہا جاتا ہے پہلی بار جتنا خرچ کریں اگلی بار مقدار بڑھا دیں۔
👈 نقشِ قیوم اور نقشِ اطلسِ شاہی کے بعد خیرات لازمی دیں اور ایسے دیں جیسے آپ سلطان ہیں یا ملکہ ہیں اور دینے والوں کو سائل نہیں بلکہ عزیز اقارب سمجھیں
👈 عملِ جلیل بہت معمولی عمل ہے مگر جو تین سال سے کر رہے ہیں ان سے اس کی قدر پوچھیں عزت و وقار میں اعلی درجے کا عمل ہے۔ طبیعت میں ہلکا یا اکڑاؤ یا رعب آجانا معمولی بات ہے
👈 عملِ سورت الاخلاص، عمل سورت النصر اور عملِ حب کبھی ہدایات اور نگرانی کے بغیر نا کریں ورنہ رجعت نوے فیصد کنفرم ہے بلکہ اسمِ ذات بھی بغیر نگرانی نا کریں
👈 جامع الحصار سب سے بہترین اور فایدہ مند محافظ اور اللہ تعالیٰ کی سپردگی ہے مگر یہ جتنا چاہنے والوں کی حفاظت کرتا ہے اسے چھوڑنے پر یہ کہیں نا کہیں ایسا نقصان دیتا ہے انسان حیرت سے آنکھیں ملتا رہ جاتا ہے اس لیے ناغہ ہرگز نا کیا کریں۔
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
درج بالا ایک بھی عمل کی آج تک کوئی فیس کوئی ہدیہ کوئی خرچ نہیں لیے ہم نے اپنے دوستوں کو بتانے کروانے ہوتے ہیں چلیں آپ بھی ساتھ شامل ہو جاتے ہیں تو ہمیں مسئلہ نہیں مگر جب آپ توجہ دل جمعی اور فکر سے نہیں کریں گے تو نقصان کریں گے فایدہ نہیں ہو تو پھر ہمیں قصور وار بھی نا ٹھہرایا کریں۔۔ اگر سو میں سے اسی لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہو بیس کو فایدہ نا ہو تو وہ خود سوچیں کہ باقیوں کو فائدہ ہو رہا ہے تو ان کو اپنے اندر سے خامیاں تلاش کرنی ہونگی۔
1.3K ·