ChatCrawlersearch across public Telegram Open the app
F

For live only

сообщение · 2026-09-20 13:43 UTC
I
Фотография
click to show
معزز ممبرز ۔ اکثر ممبرز ویب سائٹ لوڈ ہونے پر دشواری کا سامنا کرتے ہیں ، جب کبھی ویب سائٹ کھولیں اور اوپر اگر آپ کو ایسا نشان ملے یا THIS SITE CANT BE REACHED آئے تو پریشان نا ہورا کریں کیونکہ دو وجوہات ہیں ۔ پہلی تو وجہ ہم انٹرنیٹ کی دنیا کو جانتے ہی نہیں دوسری بات ہم نے صرف سوشل میڈیا ایپس کو استعمال کرنا سیکھا ہے ویب سائٹ پر اتنا ہاتھ سیدھا نہیں ہے، آئیے کچھ چیزیں سمجھیں جب آپ کو ایسا نظر آئے تو اس نشان پر کلک کریں گے تو آپ کو نظر آئے گا کہ یہ سائٹ سرور میں محفوط نہیں یا سیکیور نہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ ویب سائٹ میں آپ کی سیکورٹی نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کے خفیہ پاسورڈ یا ڈیٹا کو سرور مکمل چیک کرکے بچا رہا ہے آپ تھوڑا انتظار کریں جیسے ہی سرور چیک کر لے گا سائٹ فورا کھل جائے گی کیونکہ پاکستان میں نیٹ سست ہے اس لیے بھی مسئلہ آتا ہے، دوسری وجہ جو اہم ہے انٹرنیٹ کی دنیا میں ویب سائٹ کو ہمیشہ دو طرح کھولا جاتا ہے جیسے کہ http://www.roshanzone.com اور https://www.roshanzone.com یہ دونوں غور سے دیکھیں تو ایک ہی جیسے ہیں سائٹ دونوں سے کھل جائے گی کلک کرکے بے شک دیکھ لیں۔ کوئی مسئلہ نہیں مگر غور کریں تو ایک جگہ https لکھا ہورا ہے دوسری جگہ http لکھا ہوا ہے اصل کہانی یہاں سے شروع ہوتی ہے ہم ایس (s) کو رکھنا چاہتے ہیں یعنی سیف اور سکیور اگر ہم انٹرنیٹ پر سرور کو کہہ دیں کہ ہم ایس ایس ایل نہیں رکھنا چاہتے تو سرور کو کوئی مسئلہ نہیں ان کو ہوسٹنگ ڈومین سٹوریج کے پیسے چلے گئے ہیں آپ سیکورٹی کے پیسے نا دیں وہ آپ کی ویب سائٹ کو ایک عام ویب سائٹ سمجھ کر چلاتا رہے گا جس کا دل کرے وہ اس پر اٹیک کردے ہیکر ہوں سکیمر ہوں یا جو بھی ہوں سرور ان کو نہیں روکے گا سائٹ بھی سپیڈ سے کھلے گی مگر جب ہم سیکورٹی کے پیسے دے چکے ہیں اور سرور کو کہہ چکے ہیں کہ ہمیں http نہیں بلکہ https ہی چاہیے تو جیسے ہی آپ کوئی پاسورڈ لگائیں گے خفیہ چیز رکھیں گے کوئی خفیہ معلومات کوئی پرسنل ثبوت یا ڈیٹا یا تصویریں کچھ بھی رکھیں گے تو سرور اسے فوری انکپرٹ کر دے گا اور آپ کی اصل چیزوں کو توڑ موڑ کر لمبی لائیوں میں ہندسوں کی صورت تبدیل کردے گا تاکہ کوئی بھی اسے کھولے تو اس کے پاس نا کھلے مگر جیسے ہی آپ خود کھولیں گے وہ اس توڑ موڑ کو واپس جوڑ کر آپ کو اصل چیز واپس دے دے گا۔ جیسا کہ آپ پرسنلٹی چیک کرتے ہیں آپریٹرز اور رجسٹرڈ ممبرز نے گھر کی اپنی خفیہ تصاویر دستاویزات سب کچھ لاکر میں رکھا ہوا ہے جس کو کوئی بھی دوسرا نہیں کھول سکتا اگر کھولے گا تو اس کے پاس صرف ہزاروں کے حساب سے توڑ موڑ کے نمبر ہی کھلیں گے جو پتا ہی نہیں کیا ہے کیا نہیں تو سمجھانے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے سائٹ کے سست ہونے کو برداشت کر لیا ہے مگر سیکورٹی اور سیفٹی کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا۔ اکثر ممبرز کہتے ہیں کہ ہم وائی فائی پر سائٹ نہیں کھول سکتے کچھ کہتے ہیں ہم سم ڈیٹا پر نہیں کھول سکتے دراصل پہلی بار انہوں نے جب سائٹ کھولی تھی تب وی پی این آن تھا یا ان کی وائی فائی ایسے افراد استعمال کرتے ہیں جو دوسری سائٹس کو کسی اور انٹرنیٹ سے کھولتے ہیں اس وجہ سے جب وہ اس کو لاگ ان کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو سرور ان کو روک دیتا ہے کہ کہیں ہیکرز یا فیک لوگ تو نہیں اس لیے کبھی کبھی آپ کو سائٹ پر ایک آپشن آئے گا آپ روبوٹ تو نہیں ایک چیک باکس ہوگا آپ اس پر کلک کریں گے یا کچھ تصاویر ہونگی جن کو میچ کرنے کا کہا جائے گا کہ اس میں فلاں چیز والی تصاویر کو کلک کریں تو جیسے ہی ویریفائی ہونگے سائٹ کھل جائے گی۔ تو یہ سب فائدہ آپ کا ہے کہ آپ ہر طرح محفوظ ہاتھوں میں ہیں
566 ·

All messages on 20 September 2026 · Whole feed · оригинал в Telegram

Open in Telegram Каталог площадок Искать в ChatCrawler

A snapshot of an open public feed from the search index ChatCrawler — “Google for public Telegram”; refreshed as the venue is crawled. Times are UTC.

Public content only, official Telegram API. About · FAQ · What we do not do · Remove a page · Catalog